۴ مهر ۱۴۰۳ |۲۱ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Sep 25, 2024
امروہہ میں محفلِ نور

حوزہ/ امروہہ ہندوستان میں پیغمبرِ آخر الزماں، فخر موجودات، باعثِ تخلیق کائنات، بی بی زہراء کے پدر بزرگوار اور حسنین کریمیں کے نانا رسول خدا ﷺ کی ولادت کے سلسلے میں جاری جشن کا سلسلہ اختتام پذیر ہوا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مسلم کمیٹی کے زیر اہتمام بارہ روزہ نعتیہ سلسلے کے بعد شہر ولا امروہہ میں محفلِ نور کے اہتمام کے ساتھ ان نورانی محفلوں کا سلسلہ اختتام پذیر ہوا ہے۔

محلہ شفاعت پوتا کے حسینی ہال میں دو روزہ محفلِ نور نے محبان رسول (ص) کے دلوں کو منور کردیا۔

اشرف المساجد کے امام جمعہ مولانا محمد سیادت فہمی کی صدارت میں منعقدہ محفلِ نور کے پہلے دور کا آغاز مولانا مقداد حسین اور قاری مرزا انس کے ذریعے تلاوتِ کلام الہیٰ سے ہوا۔ مسند مولانا کوثر مجتبیٰ، مولانا رضا کاظم تقوی، مولانا شہوار نقوی اور مولانا صفدر امامی جیسے علمائے سے مسجع رہی۔

امروہہ میں محفلِ نور کے عنوان سے عظیم الشان تقریب

شہر کے استاد شعراء اور مہمان شعراء بھی مسند پر موجود تھے۔

افتتاحی تقریر نائبِ امام جمعہ سید احسن اختر سروش نے کی۔

انہوں نے کہا کہ دنیا میں واحد ذات، رسول اکرم کی ہے کہ جن کی زندگی کا ہر پہلو لوگوں کے لئے نمونۂ عمل ہے۔

محفلِ نور کے پہلے دور کی نظامت ڈاکٹر ناشر نقوی اور تاجدار مجتبیٰ نے کی۔

امروہہ میں محفلِ نور کے عنوان سے عظیم الشان تقریب

دوسرے دور میں مولانا یعصوب عباس اور سابق رکن پارلیمنٹ کنور دانش علی نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی، جبکہ نظامت پیمبر نقوی اور شیبان قادری نے کی۔

جن مہمان اور مقامی شعراء نے بارگاہِ رسالت مآب صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم میں منظوم نزرانہ عقیدت پیش کیا، ان میں تنویر عثمانی، مستقیم قریشی، ذیشان حیدر، شہزادہ گلریز، ماجد دیو بندی، طاہر فراز، نظیر باقری، نایاب بلیا وی، علی امام نوگانوی، شبروز کانپوری، ارمان چرتھالوی، نوشہ امروہوی، واحد امروہوی، ڈاکٹر لاڈلے رہبر، شان حیدر بے باک، جمشید کمال، زبیر ابن سیفی، سعد امروہوی، شیبان قادری، ناصر امروہوی، شہاب انور جمال عباس فہمی، مبارک امروہوی، فرقان امروہوی، تاجدار امروہوی، بھون شرما، قاری مرزا انس، ضیا کاظمی، ناظم امروہوی، شاہنواز تقی، کوکب امروہوی، ارمان ساحل، لیاقت فیضی اور مہربان امروہوی شامل ہیں۔

امروہہ میں محفلِ نور کے عنوان سے عظیم الشان تقریب

یاد رہے کہ محفلِ نور کے عنوان سے یہ محفل ایک سو بارہ برس سے منعقد کی جارہی ہے، اب اس کا اہتمام اپو ٹینٹ ہاؤس کے مالک اختر عباس اور ان کے برادران کرتے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .